دمشق
دار الحدیث الاشرفیہ کو ایوبی حکمران الملک الاشرف موسیٰ نے 1228 اور 1235 کے درمیان حدیث کی تعلیم کے لیے ایک مدرسے کے طور پر قائم کیا تھا۔ یہ دمشق کا سب سے…
دار الحدیث الاشرفیہ کو ایوبی حکمران الملک الاشرف موسیٰ نے 1228 اور 1235 کے درمیان حدیث کی تعلیم کے لیے ایک مدرسے کے طور پر قائم کیا تھا۔ یہ دمشق کا سب سے مشہور دار الحدیث بن گیا، اور اس کے سربراہان میں اس دور کے کئی جلیل القدر علما شامل تھے، جن میں ابن الصلاح، ابو شامہ، امام نووی اور مزی کے نام آتے ہیں۔ بیسویں صدی میں محدثِ شام، شیخ بدر الدین الحسنی نے یہاں تدریس کی۔ یہ مدرسہ پرانے شہر میں جامع اموی کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور اب بھی تدریس کے لیے استعمال ہوتا ہے۔