ملتان
ابدالی روڈ پر واقع ابدالی مسجد کا نام درانی سلطنت کے بانی احمد شاہ ابدالی کے نام پر رکھا گیا ہے، جن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ ملتان میں پیدا ہوئے تھے، جہاں…
ابدالی روڈ پر واقع ابدالی مسجد کا نام درانی سلطنت کے بانی احمد شاہ ابدالی کے نام پر رکھا گیا ہے، جن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ ملتان میں پیدا ہوئے تھے، جہاں بعد میں ان کے سدوزئی رشتہ داروں نے شہر پر حکومت کی۔ یہ مسجد سدوزئی سردار شاہ حسین کے مقبرے کے پہلو میں اور اس یادگار کے قریب واقع ہے جو احمد شاہ کی روایتی جائے پیدائش کی نشان دہی کرتی ہے۔ آج یہ تبلیغی جماعت کا مرکز بھی ہے اور پورے ہفتے یہاں چہل پہل رہتی ہے۔