لاہور
نثار حویلی، جو اس کی مالک نوابوں کی فیملی کی نسبت سے حویلی نواب صاحب بھی کہلاتی ہے، موچی دروازے کے اندر واقع ایک تاریخی حویلی ہے۔ 1850 کی دہائی سے لاہور کا سب…
نثار حویلی، جو اس کی مالک نوابوں کی فیملی کی نسبت سے حویلی نواب صاحب بھی کہلاتی ہے، موچی دروازے کے اندر واقع ایک تاریخی حویلی ہے۔ 1850 کی دہائی سے لاہور کا سب سے بڑا عاشورہ کا جلوس یہیں سے برآمد ہوتا ہے۔ دسویں محرم کی شب اس کے صحن میں مجلس منعقد ہوتی ہے، اور اسی رات جلوس اندرون شہر کی گلیوں سے گزرتا ہوا روانہ ہوتا ہے۔ یہ حویلی موچی دروازے کے اندر گنجان محلوں میں، احمد توختہ ترمذی کے مزار کے قریب واقع ہے۔