ملتان
فصیل بند شہر کے جنوبی حصے کے قریب واقع ملتان سٹی اسٹیشن، ملتان کے دو قدیم ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے، جسے سو سال سے زیادہ عرصہ پہلے پرانے شہر کی…
فصیل بند شہر کے جنوبی حصے کے قریب واقع ملتان سٹی اسٹیشن، ملتان کے دو قدیم ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے، جسے سو سال سے زیادہ عرصہ پہلے پرانے شہر کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ صادق کالونی میں ملتان چھاؤنی اور پیراں غائب کے درمیان مرکزی ریلوے لائن پر واقع ہے۔ مسافر ٹرینیں اب یہاں نہیں رکتیں، لیکن اسٹیشن کی پرانی عمارت اب بھی موجود ہے۔